تلنگانہ

تلنگانہ کے 8 اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی کے اثرات سے بچنے کے لئے احتیاط کریں ورنہ شدید دھوپ کی وجہ سے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمہ موسمیات نے انتباہ دیاہے کہ 8 اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
گرمی کی لہر: تعلیمی اداروں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش

تازہ اطلاع کے مطابق نظام آباد، محبوب نگر، میدک، بھدراچلم، رام گنڈم اور عادل آباد میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کھمم اور ہنمکنڈہ میں بھی 35 ڈگری درجہ حرارت ہونے کی توقع ہے۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرمی کے اثرات سے بچنے کے لئے احتیاط کریں ورنہ شدید دھوپ کی وجہ سے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

ہر سال سنکرانتی تہوار کے بعد سردی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور شیواراتری کے وقت تک سردیوں کا موسم تقریباً ختم ہو جاتا ہے۔