مندر میں دن دہاڑے مورتی کے گلے سے نقروی زیورات کی چوری
درشن کے بہانے مورتی کے گلے سے 40تولے کے نقروی زیورات کی چوری کرلی۔مندر کے عہدیداروں کو جب اس معاملہ کا پتہ چلا تو انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیاجس پر یہ معاملہ سامنے آیا۔
حیدرآباد: مندر میں دن دہاڑے مورتی کے گلے سے نقروی زیورات کی چوری کرلی گئی تاہم اس واردات کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔
یہ واردات آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے پندورتی علاقہ کی ایک مندر میں پیش آیا۔اس سلسلہ میں میڈیا کے لئے جاری کردہ ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک شخص جو درشن کیلئے مندر پہنچا تھا کے ہاتھ میں بیگ تھاجو خود کو مذہبی سرگرمیوں کیلئے آنے والے شخص کے طورپر ظاہر کررہا تھا۔
اس نے درشن کے بہانے مورتی کے گلے سے 40تولے کے نقروی زیورات کی چوری کرلی۔مندر کے عہدیداروں کو جب اس معاملہ کا پتہ چلا تو انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیاجس پر یہ معاملہ سامنے آیا۔
بعد ازاں مندر کے ذمہ داروں نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس ملزم کی تلاش کا کام کررہی ہے۔