تلنگانہ

باپ کے قتل کے بعد نعش کے ساتھ بیٹے نے 3 دن گزارے

حیدرآباد: باپ کے قتل کے بعد نعش کے ساتھ بیٹے نے تین دن گذارے۔یہ واردات تلنگانہ کے جئے بھوپال پلی ضلع کے دوڈے کولاپلی گاوں میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا

مقتول کی شناخت 48سالہ جی تروپتی کے طورپر کی گئی ہے جس کا قتل اس کے بیٹے 25سالہ دھننجئے نے اس سے جھگڑے کے بعد کیا۔تروپتی کی بیوی کی چند سال پہلے موت ہوگئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے باپ اور بیٹے میں اکثر جھگڑے ہورہے تھے۔اسی دوران جھگڑے میں بیٹے نے باپ کی پٹائی کردی اور اس کو قتل کردیا۔بعد ازاں اس نے لاش کو کمبل میں چھپاکرگھر میں رکھ دیا۔اس نے اپنے باپ کی لاش کے ساتھ تین دن گذارے۔

اتوار کی صبح اس نے اسکوٹر پر لاش کو رکھ کر اس کو قریبی تالاب میں پھینک دیاتاہم بعض افراد نے اس کو دیکھ لیا اور اس کو پکڑلیاجس پر بیٹے نے باپ کے قتل کا اعتراف کیا تاہم وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

اس واردات کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے باپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اوربیٹے کی تلاش شروع کردی۔

a3w
a3w