حیدرآباد

حیدرآباد میں کل سےG20 ہیلت ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کا آغاز

جی 20 کے ہیلت ورکنگ گروپ (ایچ ڈبلیو جی) کا تیسرا اجلاس4تا6 جون شہر حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ ہیلت ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں ایک مرکزی اور ایک ضمنی تقریب منعقد ہوگی جس میں میڈیکل کاونٹر اقدامات میں آر اینڈ ڈی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

حیدرآباد: جی 20 کے ہیلت ورکنگ گروپ (ایچ ڈبلیو جی) کا تیسرا اجلاس4تا6 جون شہر حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ ہیلت ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں ایک مرکزی اور ایک ضمنی تقریب منعقد ہوگی جس میں میڈیکل کاونٹر اقدامات میں آر اینڈ ڈی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
عالمی نظام صحت اورعلاقائی ہیلت سسٹم کو ہم آہنگ کرنا ضروری: پوار

مرکزی وزارت صحت و بہبود خاندان کے سکریٹری لاواگروال نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گلوبل ویکسین ریسرچ کو لا بریٹیو اور جائنٹ فینانس ہیلت ٹاسک فورس کے کوبرانڈڈ (معاون) پروگرام بھی رہیں گے۔

اس ہیلت ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں G20 کے19ممالک، 10 مدعو ممالک اور 22بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین شرکت کریں گے۔

ہیلت ورکنگ گروپ نے ہیلت ایمرجنسی میں جاری میامپنگ، روک تھام، تیاریوں، ردعمل اور موسمی تبدیلی میں انٹر فیس اور اس کے صحت پر اس کے اثرات پر کام کرنے کیلئے موسمی تبدیلی اور ہیلت ہب کے قیام کی تجاویز فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ویکسین کی تخلیق، تھیرا پیٹکس اور ڈیاگنوسٹکس(VTD) ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مینوفیکچرنگ نیٹ ورکس اور گلوبل میڈیکل کا ونٹر اقدامات کی تخلیق، رابطہ کا پلاٹ فارم کے بارے میں بھی غور وخوض ہوگا۔ لاو اگروال نے یہ بات بتائی۔