تلنگانہ

تلگودیشم تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی:کاسانی گیانیشور

کاسانی گیانیشور نے آج ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے لوکیش سے اس خبر کے بارے میں بات چیت کی جنہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ تلگودیشم کاسانی گیانیشور نے سوشیل میڈیا سائیٹ ایکس پر متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو کے فرزند این لوکیش کے حوالہ سے پیش کردہ خبر کی تردید کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ تلگودیشم تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

 کاسانی گیانیشور نے آج ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے لوکیش سے اس خبر کے بارے میں بات چیت کی جنہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

کاسانی گیانیشور نے واضح کیا کہ تلگودیشم تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی اور تمام 119 اسمبلی نشستوں کیلئے مقابلہ کرے گی۔

a3w
a3w