یوروپ

عرب امارات کا فرانس کے ساتھ ملکر کلائمٹ چینج سے نمٹنے کا عزم

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ایمانوئیل میکرون سے ملاقات کی۔

ابو ظہبی / پیرس: متحدہ عرب امارات اور فرانس کے صدور نے کلائمٹ چینج سے نمٹنے کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے اس کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
مودی فرانس کا دورہ کریں گے
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ایمانوئیل میکرون سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ دونوں ممالک کی بڑی ترجیح ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فرانس اور امارات کے درمیان سٹریٹجک شراکت کے مختلف پہلوؤں اور تمام شعبوں میں سٹریٹجک شراکت کا دائرہ وسیع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔

علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے مشاورت، تعاون جاری رکھنے اور خطے میں استحکام و خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔