مشرق وسطیٰ

غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی: وزیراعظم نیتن یاہو

منصوبے کے تحت ڈیڑھ ماہ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور غیر معینہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی ہوگی جس کا اختتام اسرائیل کے حملے کی معطلی پر ہوگا۔

غزہ: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہے کہ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں شدت لائیں گے۔ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں لڑائی کو مزید تیز کریں گے۔ یہ ایک طویل لڑائی ہوگی۔ غزہ میں کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجی بھی طویل جنگ کےحق میں ہیں۔

اس سے قبل  امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنے حملوں کی شدت کم کرنی چاہیے۔دوسری جانب عرب میڈیا  کا کہنا ہے کہ مصر نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔

 منصوبے کے تحت ڈیڑھ ماہ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور غیر معینہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی ہوگی جس کا اختتام اسرائیل کے حملے کی معطلی پر ہوگا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق  7 اکتوبر سے غزہ پر اب تک اسرائیل کے حملوں  میں 20 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہےجبکہ 54 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔