تلنگانہ

بیوی نے اپنے شوہر کی آخری رسومات گھرمیں ہی انجام دے دی۔اے پی کے ضلع کرنول میں واقعہ-

حیدرآباد: بیوی نے اپنے شوہر کی آخری رسومات گھرمیں ہی انجام دے دی۔ یہ واقعہ پیر کی صبح کرنول ضلع کے پتی کنڈا علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بیوی نے اپنے شوہر کی آخری رسومات گھرمیں ہی انجام دے دی۔ یہ واقعہ پیر کی صبح کرنول ضلع کے پتی کنڈا علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

پولیس کے مطابق 60 سالہ ہری کرشنا پرساد اور للیتا شوہر اور بیوی ہیں۔

یہ دونوں میڈیکل چلا کر روزی کما رہے ہیں۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔

بڑا بیٹا دنیش کرنول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کر رہا ہے، چھوٹا بیٹا کینیڈا میں مقیم ہے۔

کالونی میں رہنے والوں نے پیر کی صبح ہری کرشنا پرساد کے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا اور مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔

پولیس نے پرساد کی بیوی للیتا سے تفصیلات حاصل کیں۔

لیتا نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر کی پیر کی صبح بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی۔

اس نے بتایا کہ اس کے دونوں بیٹے اس کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہیں کر رہے تھے اور صرف جائیداد کے لیے ان کے پاس آتے تھے۔

اسی لئے اس نے اپنے شوہر کی آخری رسومات گھرمیں خود ہی کردی۔