کھیل

ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچی

کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے ہندستان میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پروموشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

آگرہ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی بدھ کو تاج محل پہنچی اور یہاں ٹرافی کو رکھتے ہوئے ویڈیو شوٹ کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
آگرہ کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کی درخواست خارج
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر
بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد

کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے ہندستان میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پروموشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اب تقریب میں 50 دن سے بھی کم رہ گئے ہیں۔ ایسے میں اس کی تشہیر کی تیاریاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

اسی سلسلے میں بدھ کی صبح تقریباً 7.30 بجے کچھ لوگ اپنے ہاتھوں میں چمکتی ہوئی ٹرافی لیے تاج محل پہنچے۔ یہ ٹرافی تاج محل کے ویڈیو شوٹ پلیٹ فارم پر رکھی گئی ۔ تاج محل میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی چمکتی ہوئی ٹرافی کے نظارے نے لوگوں میں تجسس پیدا کر دیا۔

ٹرافی کی شوٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ تاج محل کے تحفظ کے معاون شہزادہ واجپئی نے بتایا کہ ٹرافی کی شوٹنگ کے حوالے سے آئی سی سی سے اجازت طلب کی گئی تھی۔

 شوٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ تاج محل میں شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لینے اور ویڈیو بنانے کے لیے سیاحوں کا رش تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بڑی مشکل سے لوگوں کو سنبھالا۔ لوگوں نے دور سے تصاویر اور ویڈیو شوٹ کئے۔