گوگل میاپ پر سریسکا کا غلط راستہ دکھایا گیا
سریسکا کے پارک کنزرویٹر مہندر شرما نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوگل میپ پر دہلی سے آنے والے سیاحوں کو بتایا جاتا ہے کہ سریسکا کا مرکزی دروازہ پنان اور ٹہلہ گیٹ ہے۔سریسکا کے پارک کنزرویٹر مہندر شرما نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوگل میپ پر دہلی سے آنے والے سیاحوں کو بتایا جاتا ہے کہ سریسکا کا مرکزی دروازہ پنان اور ٹہلہ گیٹ ہے۔
الور: راجستھان کے الور ضلع میں گوگل میپ پر دنیا کے مشہور سریسکا سینکچری کی غلط سمت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سریسکا کے پارک کنزرویٹر مہندر شرما نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوگل میپ پر دہلی سے آنے والے سیاحوں کو بتایا جاتا ہے کہ سریسکا کا مرکزی دروازہ پنان اور ٹہلہ گیٹ ہے۔
وہاں سے راستہ اندر ہوکر سریسکا کا مین گیٹ دکھایا جاتا ہے، جب کہ ٹہلہ سے ہوتے ہوئے سریسکا کا مین گیٹ کوئی عام سڑک نہیں ہے، یہاں سے صرف سیاح اور عقیدت مند ہی آسکتے ہیں۔ کئی بار سلیبیری گیٹ بھی دکھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سیاح کافی پریشان ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گوگل کے پاس اعتراض درج کریں گے اور ان سے راستہ درست کرنے کے لئے کہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر یہ گوگل کے نوٹس میں آتا ہے اور شکایت درج ہوتی ہے تو اس کی تصدیق کرکے جلد ہی اس کا صحیح راستہ دکھانا شروع کر دیں گے۔