چین سے لوٹا نوجوان کورونا پازیٹیو
شاہ گنج علاقے کا رہنے والا 40سالہ نوجوان چین سے آیا تھا۔ وہ 23دسمبر کو آگرہ لوٹا ہے۔ یہاں اس نے پرائیویٹ لیب پر کورونا کی جانچ کرائی۔اتوار کو کورونا رپورٹ پازیٹو آنے پر لیب کے ذریعہ محکمہ صحت کو اطلاع دی گئی۔
آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے شہر میں کورونا کا پہلا تازہ معاملہ سامنے آیا ہے۔چین سے لوٹے نوجوان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ نوجوان دو دن پہلے چین سے لوٹ ہے۔ اس نے ایک پرائیویٹ لیب میں کورونا کی جانچ کرائی۔ کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نوجوان کے گھر پہنچ گئی۔
شاہ گنج علاقے کا رہنے والا 40سالہ نوجوان چین سے آیا تھا۔ وہ 23دسمبر کو آگرہ لوٹا ہے۔ یہاں اس نے پرائیویٹ لیب پر کورونا کی جانچ کرائی۔اتوار کو کورونا رپورٹ پازیٹو آنے پر لیب کے ذریعہ محکمہ صحت کو اطلاع دی گئی۔
ریپڈ ریسپانس ٹیم کو نوجوان کے گھر بھیجا گیا ہے۔ نوجوان کے رابطے میں آئے افراد کی بھی جانچ کرائی جائے گی۔ سی ایم او ڈاکٹر ارون شریواستو نے بتایا کہ آر آر ٹی ٹیم کورونا متاثر مریض کے گھر پہنچ گئی ہے۔
اس درمیان کورونا نے سیاحوں کی تشویش میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ وہ ٹور آپریٹروں اور ہوٹلوں میں فون کر تاج محل سمیت دیگر مقامات پر انتظامات کی جانکاری لے رہے ہیں۔ پوچھ رہے کہ تاج محل پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ تو لازمی نہیں کی گئی ہے۔ سیاحتی کاروباری انہیں صرف تھرمل اسکریننگ ہونے کی جانکاری دے رہے ہیں۔