تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ کو سالگرہ کا انوکھا تحفہ
وزیراعلی کو مبارکباد کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہی یہ وائرل ہو گئی۔ اس طرح سائی کمار نے وزیراعلی کو سالگرہ کاانوکھا تحفہ دیا ہے۔
حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی 8نومبرکو55برس کے ہوجائیں گے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر اوڈیشہ کے پوری میں ساحل سمندر ان کی تصویر بناتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی گئی۔
اس ساحل پروزیراعلی کی تصویربنانے کے لئے سینڈ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں۔تلنگانہ فشریز کارپوریشن کے چیئرمین ایم سائی کمار نے وزیراعلی کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعلی کو مبارکباد کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہی یہ وائرل ہو گئی۔ اس طرح سائی کمار نے وزیراعلی کو سالگرہ کاانوکھا تحفہ دیا ہے۔