نظام آباد میں چوری کی وارداتیں، مہاراشٹرا کے گروہ پر شبہ
شبہ کیاجارہا ہے کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے تعلق رکھنے والے چوروں کا اس میں ہاتھ ہے جن کو پکڑنے کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں حالیہ عرصہ کے دوران چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شبہ کیاجارہا ہے کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے تعلق رکھنے والے چوروں کا اس میں ہاتھ ہے جن کو پکڑنے کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔
حالیہ دنوں کے دوران 8دکانات کو ان چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے چوری کی وارداتیں انجام دی ہیں۔یہ چور بائیک پر آکر دکانات کے شٹرس کی قفل شکنی کے ذریعہ چوری کی وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔
ضلع کے ونائک نگر،کنٹیسور،دھرمارم میں یہ وارداتیں پیش آئی ہیں۔اب ضلع نرمل میں بھی اسی طرح کی وارداتیں ہورہی ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیجس میں دکھایاگیا ہے کہ اس ضلع میں بھی چوری کی وارداتیں انجام دینے والے افراد بائیک پر پہنچے۔تین سال پہلے اسی علاقہ میں اسی طرح کی چوری کی وارداتیں پیش آئی تھیں۔
ان چوروں نے قبل ازیں نواحی علاقوں کی کالونیوں کو نشانہ بناتے ہوئے چوری کی وارداتیں انجام دی تھیں تاہم اب یہ چورمین روڈ کے قریب واقع دکانات میں چوری کی وارداتیں انجام دے رہے ہیں جس پر مقامی افراد نے رات میں پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کی خواہش کی ہے۔