تلنگانہ

کویتا کی عدالتی تحویل میں پھر توسیع

دہلی شراب معاملہ میں بی آر ایس کی ایم ایل سی کویتا کو ایک بار پھر بڑا دھکہ لگا ہے کیونکہ دہلی کے راس ایونیوکورٹ نے ان کی عدالتی تحویل میں 3 جولائی تک توسیع کر دی۔

حیدرآباد: دہلی شراب معاملہ میں بی آر ایس کی ایم ایل سی کویتا کو ایک بار پھر بڑا دھکہ لگا ہے کیونکہ دہلی کے راس ایونیوکورٹ نے ان کی عدالتی تحویل میں 3 جولائی تک توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

عدالتی تحویل کے ختم ہونے پر ان کو آج عدالت میں پیش کیاگیا جس کے بعد اسپیشل جج کاویری باویجا نے ایک ماہ کے لیے حراست میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

15 مارچ کو ای ڈی کے عہدیداروں نے اس معاملہ میں کویتا کو حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔عدالت نے تین ملزمین پرنس، دامودر اور اروند سنگھ کی ضمانت منظور کردی ہے۔

کویتا، ای ڈی اور سی بی آئی کی جانب سے اس مبینہ شراب معاملہ میں درج کردہ دو مقدمات کے سلسلہ میں عدالتی تحویل میں ہیں۔

قبل ازیں عدالت میں پیش کئے جانے کے دوران کویتا نے جئے تلنگانہ او رجئے بھارت کے نعرے لگائے۔