تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ کی جانچ پر دوہری پالیسی، کانگریس حکومت پر بنڈی سنجے کی تنقید

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے کالیشورم پراجکٹ کی جانچ پر دوہری پالیسی اختیار کرنے پر کانگریس حکومت پر تنقید کی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے کالیشورم پراجکٹ کی جانچ پر دوہری پالیسی اختیار کرنے پر کانگریس حکومت پر تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

انہوں نے آج صبح اے بی وی پی کریم نگر شاخ کے زیراہتمام گیتا بھون اسکوائر سے نکالی گئی تری کے دوڑ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پوچھا کہ سی بی آئی کالیشورم پراجکٹ میں ہوئی بدعنوانیوں کی جانچ کیوں نہیں کر وارہی ہے؟

یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس نے کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے، انہوں نے پوچھا کہ مکمل کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں ہوئی بے ضابطگیوں کی کوئی جانچ کیوں نہیں کروائی جارہی ہے؟ کانگریس کے لیڈران صرف میڈی گڈا بیریج کے معاملہ پر عدالتی جانچ کی کیوں مانگ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی دوہری پالیسیوں کے لیے اس سے زیادہ ثبوت اور کیا چاہیے۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی جانچ سی بی آئی سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی ریاست اور عوام کے مفاد کے لیے کانگریس حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی رام مندر تقریب میں شرکت نہ کرنے کانگریس کے فیصلہ پر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ کانگریس کے اعلیٰ لیڈروں نے اس پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔ کانگریس کے لیے کسی مقدس پروگرام پر سیاست کرنا مناسب نہیں ہے۔

a3w
a3w