مشرق وسطیٰ

فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے :حماس

یاد رہے اسامہ حمدان نے چہارشنبہ کے روز ٹیلی ویژن بیانات میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر دھکیلنے کی کسی بھی کوشش کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسئلہ فلسطین ختم ہو گیا ہے۔ ہم جہاں ہیں وہیں رہیں گے اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔

غزہ: حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نقل مکانی کے حوالے سے تحریک حماس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی ہوئی ہوگی۔ اسی لئے ہم بے گھر ہونے کی بات کو بالکل بھی قبول نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
اسرائیل کا فضائی حملہ18فسلطینی جاں بحق
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

انہوں نے دوحہ سے العربیہ کے ساتھ فون کال پر گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کی عظیم صلاحیتوں کے باوجود غزہ کے دفاع میں جنگ جاری ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے جنگ کے کسی بھی مرحلے پر حماس کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اتھارٹی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسئلہ فلسطین ختم ہو گیا ہے۔

یاد رہے اسامہ حمدان نے بدھ کے روز ٹیلی ویژن بیانات میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر دھکیلنے کی کسی بھی کوشش کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسئلہ فلسطین ختم ہو گیا ہے۔ ہم جہاں ہیں وہیں رہیں گے اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔

العربیہ کے مطابق حمدان نے یہ بھی کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ صحرائے سینا فلسطینیوں کو نگل جائے گا۔ اس کے برعکس سرحدی علاقہ میں اسرائیل کے خلاف ایک سے زیادہ مزاحمتی اڈے قائم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کا حل فلسطینیوں کو بے گھر کرنا نہیں بلکہ قبضہ ختم کرنا ہے۔

دوسری طرف تحریک فتح نے غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں حماس کے رہنما اسامہ حمدان کے بیانات کی مذمت کی اور انہیں "غلط” قرار دیا۔ تحریک فتح کے ترجمان حسین حمائل نے کہا کہ حمدان کے بیانات ناقابل قبول ہیں اور یہ ایسی سمت نہیں ہیں جو ہماری قیادت اور نقل مکانی کو مسترد کرنے والے لوگوں کے موقف کی خدمت کرے۔