جنگلاتی اراضی کے تحفظ کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: کلکٹر نظام آباد
پر کلکٹر نے انتباہ دیا کہ جنگلاتی اراضی کے تحفظ کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایسے افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بنجر اراضیات کا معاملہ بہت حساس ہے اور اسے بہت احتیاط سے نمٹا جانا چاہیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کلکٹر نظام آباد سی نارائن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نظام آباد ضلع میں جنگلاتی اراضیات سے متعلق شکایات کو فوری طورپر دور کریں اوراس خصوص میں مناسب کارروائی کی جائے۔
کلکٹر نے سیل کانفرنس کے ذریعہ پولیس، ریونیو اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں قبائلیوں کے حملہ میں فاریسٹ رینج آفیسر سرینواس راو کی موت کے واقعہ کا حوالہ دیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایسے واقعات کے اعادہ سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔
پولیس عہداروں کو شکایت موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس، ریونیو اور جنگلات کے عہدیدار باہمی تال میل کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات کی اراضیات کے تحفظ کے لیے کافی سنجیدہ ہے۔
اس موقع پر کلکٹر نے انتباہ دیا کہ جنگلاتی اراضی کے تحفظ کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایسے افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بنجر اراضیات کا معاملہ بہت حساس ہے اور اسے بہت احتیاط سے نمٹا جانا چاہیے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ فیلڈ لیول پر اپنے فرائض انجام دیں اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ کلکٹر نے مشورہ دیا کہ پولیس عہدیدارخلوص نیت کے ساتھ کام کریں۔