شمالی بھارت
رام مندر کامپلکس کو دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی
یہ اطلاع موصول ہوتے ہیں پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات پر تعینات تمام ارکان عملہ کو چوکس ہوجانے کی ہدایت دی۔ رام جنم بھومی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنجیو کمار سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ایک کیس درج کرلیا ہے اور انکوائری کررہے ہیں۔
ایودھیا: ایودھیا کے ایک شخص کو ایک نامعلوم فون کال موصول ہوئی جس میں رام جنم بھومی کامپلکس کو دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی گئی۔ اترپردیش کے اس ضلع کے رامکوٹ علاقہ کے ساکن منوج کو یہ فون کال موصول ہوئی۔
اس نے پولیس کو اپنے موبائیل فون پر آنے والی کال کے بارے میں چوکس کردیا۔ پولیس کے مطابق فون کرنے والے نے دھمکی دی تھی کہ جمعرات کے روز 10 بجے دن مندر کے علاقہ کو دھماکہ سے اڑادیا جائے گا۔