جرائم و حادثات

تالاب میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت

ہماچل پردیش کے اونا ضلع میں اتوار کو ڈوبنے سے تین غیرمقیم بچوں کی موت کی خبر ہے۔

اونا: ہماچل پردیش کے اونا ضلع میں اتوار کو ڈوبنے سے تین غیرمقیم بچوں کی موت کی خبر ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومتیں گرانے کا ٹھیکہ لینے والوں نے ریاست میں سیاسی بحران پیدا کیا ہے:ڈگ وجئے

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق رائے پور سہودا میں رہنے والے تین غیرمقیم بچے تالاب میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران تینوں بچے ڈوب گئے۔

ڈوبنے سے دو کی جائے واقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

مرنے والوں کی شناخت پنکج (8) ولد پرسادی، مکیش (11) ولد بردیش اور سونو (9) ولد سریش کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں کے خاندانوں کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔

پولیس نے بچوں کی لاشیں قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ معاملے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

a3w
a3w