دہلی

جولائی سے تین فوجداری قانون لاگو ہوجائیں گے

مرکزی وزارتِ داخلہ آئندہ ہفتہ سے تین نئے فوجداری قانون نافذ کرنے کی تیاری میں ہے۔ گرام پنچایت کی سطح پر 40لاکھ افراد کو تربیت دی گئی ہے تاکہ عوام کو نئے قوانین اور ہرایک پر ہونے والے اثر سے واقف کرایاجائے۔

نئی دہلی: مرکزی وزارتِ داخلہ آئندہ ہفتہ سے تین نئے فوجداری قانون نافذ کرنے کی تیاری میں ہے۔ گرام پنچایت کی سطح پر 40لاکھ افراد کو تربیت دی گئی ہے تاکہ عوام کو نئے قوانین اور ہرایک پر ہونے والے اثر سے واقف کرایاجائے۔

سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ 5,65,000 پولیس‘جیل‘ فارنسک‘ عدلیہ اور استغاثہ عہدیداروں کو نئے قوانین بھارتیہ نیائے سنہیتا 2023‘بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ابھینیم 2023 کی تربیت دی گئی ہے۔

یہ قوانین گذشتہ سال بنے تھے۔ یہ یکم جولائی سے لاگو ہوجائیں گے اور انگریزوں کے دور کے انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)‘کوڈ آف کریمنل پروسیجر(سی آرپی سی) اور انڈین ایویڈنس ایکٹ کی جگہ لیں گے۔

نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو(این سی آربی) بھی ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کو فنی مدد دے رہا ہے تاکہ نیا نظام آسانی سے اپنایاجاسکے۔ اس نے 36 سپورٹ ٹیمیں اور کال سنٹر بھی بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے ٹریننگ ماڈیولس بنائے ہیں۔ اس نے 250ٹریننگ کورسس بھی چلائے۔ ویبینار اور سمینارس کا بھی اہتمام کیا جس میں 40317 عہدیداروں کو تربیت دی گئی۔

a3w
a3w