جرائم و حادثات

دریائے ستلج میں گاڑی بہہ جانے سے تین افراد لاپتہ

ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں کل شام ایک گاڑی ستلج ندی میں گرنے سے تین افراد بہہ گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

شملہ/ریکانگ پیو: ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں کل شام ایک گاڑی ستلج ندی میں گرنے سے تین افراد بہہ گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ
وائرل بخار کا تیز پھیلاؤ

ضلع انتظامیہ کے ترجمان نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کنور ضلع کے نچار سب ڈویژن کے تحت جانی سمپرک مارگ پر کل شام ایک پک اپ گاڑی ستلج میں گر گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار چار افراد میں سے صرف ایک زخمی کو بچایا جا سکا۔ باقی ستلج ندی کے تیز دھارے میں کار کے ساتھ بہہ گئے، ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متاثرین میں تین خواتین شامل ہیں جن کی شناخت چمپا دیوی، انیتا دیوی اور راج کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کا ڈرائیور جیون سنگھ ہے۔ حادثے میں زخمی راج کماری کو طبی علاج کے لیے کنور ضلع کے شولٹو کے جے ایس ڈبلیو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تھانہ ٹاپری سے پولیس کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن وہ صرف ایک زخمی خاتون کو بچا سکے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

a3w
a3w