شمالی بھارت

تین سگی بہنیں ایک ساتھ نہر میں غرقاب

دونوں بہنوں کو ڈوبتے دیکھ کر سب سے بڑی بہن نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی اور تینوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں نہر سے برآمد کر لی ہیں۔

ریوا: مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے وشو ودیالیہ تھانہ علاقہ کے اٹورا گاؤں میں نہر میں نہانے گئی تین حقیقی بہنوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں بہنیں کل اٹورا گاؤں کے قریب ایک نہر میں نہانے گئی تھیں۔ نہاتے ہوئے سب سے چھوٹی بہن کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ڈوبنے لگی، بڑی بہن نے اسے بچانے کی کوشش کی تو دونوں ڈوبنے لگیں۔

دونوں بہنوں کو ڈوبتے دیکھ کر سب سے بڑی بہن نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی اور تینوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں نہر سے برآمد کر لی ہیں۔

تینوں بہنیں اٹورا گاؤں کی رہنے والی ہیں۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔