حیدرآباد
حیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک میں تین زیبرا کو ان کے پنجرے میں چھوڑاگیا
ڈاکٹر سوارنا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارک ہندوستان کے قدیم ترین چڑیا گھروں میں سے ایک ہے اور یہاں جانوروں کے لئے بہترین پنجرے موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چڑیا گھر ہر سال 25 لاکھ سے زائد افرادکو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک میں گزشتہ ہفتہ گجرات کے جام نگر میں واقع رادھا کرشن ٹرسٹ سے لائے گئے تین زیبرا کو ان کے پنجرے میں چھوڑاگیا۔ ورلڈ وائلڈ لائف ویک اورزو کا 62 واں یوم تاسیس منایا گیا۔
یہ زیبرا جانوروں کے تبادلہ کے پروگرام کا حصہ تھے، جس میں حیدرآباد چڑیا گھر نے ماؤس ڈئیر کی 10 جوڑیوں کے بدلے زیبرا حاصل کئے۔
تقریب کے دوران پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ، ڈاکٹر سی سوارنا نے ریلوے اسٹیشن کے قریب کینٹین اورزومیں بیئر نائٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔