تلنگانہ

محبوب آباد کے تالاب میں مگرمچھ کی موجودگی سے سنسنی

بتایا جاتا ہے کہ یہ مگرمچھ پالکا تالاب سے سیلابی پانی کی وجہ سے بڑے تالاب میں آگئی۔ ہر صبح مگرمچھ کے ساحل پر آنے سے گاؤں والے اور کسان خوف میں مبتلا ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے توگلاپلی گاؤں کے بڑے تالاب میں مگرمچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ذرائع کے مطابق بعض مزدورخواتین کھیتی کے کام پر گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
دو بی آر ایس ارکان اسمبلی پر کے ٹی آر کا اظہار برہمی

 کام ختم کرنے کے بعد وہ اپنے پیروں سے کیچڑ دھونے کے لیے بڑے تالاب کے کنارے پہنچیں تاہم اچانک ان کو تالاب میں مگرمچھ نظرآئی جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئیں اور اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ مگرمچھ پالکا تالاب سے سیلابی پانی کی وجہ سے بڑے تالاب میں آگئی۔ ہر صبح مگرمچھ کے ساحل پر آنے سے گاؤں والے اور کسان خوف میں مبتلا ہیں۔