تاریخ کے جھروکوں سے، 25 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
1982۔دلی میں رنگین ٹیلی ویژن کی باضابطہ طور پر نشریات کا آغاز ہوا تھا۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 25 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1678۔ فرانسیسی فوج نے وائپریس شہر پر قبضہ کیا۔
1867۔جاپان نے غیر ملکی تجارت کے لئے اپنے دروازے کھولے تھے۔
1881 ۔فرانسیسی فوجیوں نے الجیریا اور تیونیسیا پر قبصہ کیا تھا۔
1905۔ جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں کو ووٹ دینے کا حق ملا۔
1925۔ پال وون ہیڈنگبرگ جرمنی کے صدر منتخب ہوئے۔
1954۔ بیل لیبس نے نیویارک میں پہلی بار سولر بیٹری بنانے کا اعلان کیا۔
1957۔ سوڈیم نیوکلیئر ری ایکٹر پہلی بار تجرباتی طور پر شروع کیا گیا۔
1971۔تقریباََ دو لاکھ جنگ مخالف ویتنامی مظاہرین نے واشنگٹن میں مظاہرہ کیا تھا۔
1975۔ سوویت یونین (یو ایس ایس آر)نے زیر زمین نیوکلیائی دھماکہ کیا تھا۔
1981۔ جاپان کے سروگا میں ایک جوہری پاور پلانٹ میں مرمت کے کام کے دوران 100 سے زیادہ مزدور جوہری تابکاری کا شکار ہوئے۔
1982۔دلی میں رنگین ٹیلی ویژن کی باضابطہ طور پر نشریات کا آغاز ہوا تھا۔
1994۔ جنوبی افریقہ میں جوہانسبرگ کے ٹیکسی اسٹینڈ میں ہوئے بم دھماکہ میں دس افراد مارے گئے تھے۔
1994 ۔ملیشیا کے بادشاہ ازلان شاہ نے استعفی دیا تھا۔
2005۔ جاپان کے اماگا ساکی میں ایک ٹرین پٹری سے اترکر ایک عمارت سے ٹکرائی۔ اس بھیانک حادثہ میں 107 افراد مارے گئے تھے۔
2013۔ برطانیہ نے سومالیہ میں اپنا سفارتخانہ 22 برسوں کے وقفے کے بعد دوبارہ کھولا۔
2013۔ روس کے رامینسکی میں ایک اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے 38 لوگ مارے گئے۔