دہلی
اڈانی گروپ کیخلاف امریکی محکمہ انصاف اور ایس ای سی کی طرف سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات
اڈانی گروپ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ ’’عدالت میں لگائے گئے الزامات محض الزامات ہیں اور ملزمان کو قصوروار ثابت ہونے تک بے قصور سمجھا جاتا ہے۔‘‘ ہم قانون کا ہر ممکن سہارا لیں گے۔
نئی دہلی: اڈانی گروپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکی محکمہ انصاف اور سیکورٹیز مارکیٹ ریگولیٹر (ایس ای سی) کی طرف سے اڈانی گرین کمپنی کے ڈائریکٹرز کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کی تردید کی جاتی ہے۔
اڈانی گروپ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ ’’عدالت میں لگائے گئے الزامات محض الزامات ہیں اور ملزمان کو قصوروار ثابت ہونے تک بے قصور سمجھا جاتا ہے۔‘‘ ہم قانون کا ہر ممکن سہارا لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اڈانی گروپ اپنے کاموں میں حکمرانی، شفافیت اور ریگولیٹری تعمیل کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم اپنے تمام شراکت داروں، ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم قانون کی پاسداری کرنے والے گروپ ہیں اور ضابطوں کی مکمل اور سختی سے تعمیل کرتے ہیں۔