مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 11 مارچ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 11 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 11 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1669 – اٹلی میں ایٹنا آتش فشاں کے پھٹنے سے 15,000 افراد ہلاک ہوئے۔

1689 – اورنگ زیب نے شیواجی کے بیٹے سنبھاجی کو قتل کر دیا۔

1779 – امریکی فوج نے کور آف انجینئرقائم کیا۔

1810 – نپولین نے آسٹریا کی میری لوئس سے شادی کی۔

1881 – کلکتہ کے ٹاؤن ہال میں رام ناتھ ٹیگور کا مجسمہ نصب کیا گیا، وہ پہلے ہندوستانی ہیں جن کا مجسمہ ٹاؤن ہال میں نصب کیا گیا تھا۔

1895 – جبرالٹر میں ہسپانوی جہاز رینا ریجنٹا کے ڈوبنے سے 400 مسافر ہلاک ہو گئے۔

1915ء کرکٹ کھلاڑی وجے ہزارے کی پیدائش۔

1917 – برطانوی افواج نے بغداد پر قبضہ کر لیا۔

1918 – ماسکو روس کی راجدھانی بنا۔

1931 – ڈیوڈ سمانیز اوکیمپو پیرو کے صدر بنے۔

1948 – وشاکھاپٹنم میں ملک کے پہلے جدید جہاز جل اوشا کا آغاز۔

1963 – صومالیہ نے برطانیہ سے سفارتی تعلقات توڑ لیے۔

1978 – اسرائیلی شہر تل ابیب میں دہشت گردانہ حملے میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔

1981 – چلی میں آئین نافذ ہوا، صدر پنوشے کی دوسری مدت کا آغاز ہوا۔

1985 – صدر میخائل گورباچوف سوویت یونین کے سپریم لیڈر بنے۔

1990 – لتھوانیا نے آزادی کا اعلان کیا۔

1999 – انفوسس نیس ڈیک اسٹاک ایکسچینج میں درج ہونے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بن گئی۔

2001 – پلیلا گوپی چند بیڈمنٹن میں عالمی چیمپئن بنے۔

2004 – اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ریل نیٹ ورک پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں 191 افراد ہلاک ہوئے۔

2007 – سنیتا چکرورتی نے ریورس گیئر میں گاڑی چلا کر کولکتہ سے واہگہ تک 2,012 کلومیٹر کا سفر سات دنوں میں مکمل کیا۔

2008 – پاکستان کے لاہور میں دو خودکش دھماکوں میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔

2011 – جاپان میں زلزلے اور سونامی اور فوکوشیما جوہری پلانٹ کے حادثے کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔

2011 – ہندوستان نے ‘دھنوش’ اور ‘پرتھوی’ میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا۔