قومی
چپ چاپ فرمانبرداری کا زمانہ نہیں رہا، نئی نسل جواب مانگتی ہے: موہن بھاگوت
پیپر لیک اور امتحانات میں بے قاعدگیوں پر جاریہ احتجاج کے بیچ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ آج کی نوجوان نسل جواب مانگتی ہے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) پیپر لیک اور امتحانات میں بے قاعدگیوں پر جاریہ احتجاج کے بیچ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ آج کی نوجوان نسل جواب مانگتی ہے۔
وہ چپ چاپ فرمانبرداری کی قائل نہیں ہے۔ اس سے بات چیت کرنا‘ پیار محبت اور باہمی مفاہمت اہم ہے۔ موہن بھاگوت نے جمعہ کے دن نئی دہلی میں کہا کہ سماج کو تسلیم کرنا ہوگا کہ نوجوان کا نقطہ ئ نظر بدل گیا ہے۔
اب ان سے اندھی فرمانبرداری کی توقع فضول ہے۔ موجودہ نسل بحث اور معقولیت چاہتی ہے۔ وہ چپ چاپ کسی کی ہدایت ماننے والی نہیں۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہم جب نوجوان تھے وہ فرمانبرداری کا زمانہ تھا‘ اب وہ نہیں رہا۔
نئی نسل سوال پوچھتی ہے۔ ہمیں انہیں قائل کرنا ہوگا۔ ہمیں انہیں ڈھیر سارا پیار دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان کے ساتھ وقت گزارنا ضروری ہے۔