جرائم و حادثات

بیٹے اور بہو میں جھگڑوں سے تنگ ایک شخص کا اقدام خودکشی

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ایک شخص نے کیڑے ماردواپی کر خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ ضلع کے مامڈی پلی گاوں میں کل شب پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں ایک شخص نے کیڑے ماردواپی کر خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ ضلع کے مامڈی پلی گاوں میں کل شب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایس ملیش نے خودکشی کی کوشش کی کیونکہ وہ بیٹے اور بہو کے درمیان خاندانی جھگڑوں سے مایوس تھا۔اس کو علاج کے لئے لکشٹی پیٹ کے اسپتال اور پھر وہاں سے بہتر علاج کے لئے کریم نگر ضلع کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔

ملیش کی بہو نے اس کے بیٹے کے خلاف ہراسانی کامعاملہ درج کروایاتھا جس پر وہ کافی مایوس تھا۔

اس کے بیٹے نے ایک سال پہلے گاوں کی ایک لڑکی سے شادی کی تھی تاہم ان میں جھگڑے ہورہے تھے۔مقامی بزرگوں نے ان کے جھگڑے ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اس میں ان کو ناکامی ہوئی۔

یواین آئی وخ