تروپتی لڈو تنازعہ، سپریم کورٹ میں کل عرضیوں کی سماعت
سپریم کورٹ، جمعہ کے روز متعدد عرضیوں کی سماعت کرے گا جس میں تروپتی لڈو کی تیاری میں مبینہ طور پر جانوروں کی چربی کے استعمال کی عدالت کی زیر نگرانی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، شامل ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ، جمعہ کے روز متعدد عرضیوں کی سماعت کرے گا جس میں تروپتی لڈو کی تیاری میں مبینہ طور پر جانوروں کی چربی کے استعمال کی عدالت کی زیر نگرانی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، شامل ہیں۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت عظمیٰ سے خواہش کی کہ اس کیس کی سماعت جمعہ کے روز10:30 بجے دن کریں جبکہ شیڈول کے مطابق ان عرضیوں پر جمعرات کے روز 3:30بجے سہ پہر سماعت کی جانے والی تھی۔
مہتا نے جسٹس بی آر گاوائی پر مشتمل بنچ سے کہا کہ جناب والا اگر آپ اجازت دیں تو میں کل ٹھیک 10:30 بجے دن اس کیس پر ردعمل کا اظہار کرسکتا ہوں۔ اس بنچ نے مہتا کی اس درخواست کو قبول کرنے سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس معاملہ پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
30 ستمبر کو اس معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تشار مہتا سے کہا تھا کہ حکومت اے پی کی جانب سے تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات کو جاری رکھنے یاایک آزادانہ ایجنسی کے ذریعہ اس معاملہ کی تحقیقات کرانے کے فیصلہ میں مدد کریں۔