آندھراپردیش

تروپتی لڈو تنازعہ، سپریم کورٹ ازخود انکوائری کرائے۔ وی ایچ پی کی اپیل

وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) نے پیر کے روز سپریم کورٹ سے تروپتی کے لڈو میں ملاوٹ کے الزامات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کی شناخت کے لئے انکوائری شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

تروپتی: وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) نے پیر کے روز سپریم کورٹ سے تروپتی کے لڈو میں ملاوٹ کے الزامات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کی شناخت کے لئے انکوائری شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
تروپتی لڈو کی تیاری، جانوروں کی چربی کا استعمال: چندرا بابو نائیڈو کا الزام
آگرہ کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کی درخواست خارج
اروند کجریوال کی درخواست پر کل سپریم کورٹ کا فیصلہ
بہار کوٹہ مسئلہ، آر جے ڈی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس

وی ایچ پی کی کیندریا مارگ درشک منڈل کا ایک اجلاس آج یہاں تروپتی میں منعقد ہوا، جس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں وی ایچ پی کے انٹرنیشنل سکریٹری بجرنگ بگرا اور دیگر سادھوؤں نے شرکت کی۔ وی ایچ پی کا یہ فیصلہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں نائیڈو نے گزشتہ ہفتہ یہ انکشاف کیا تھا کہ پیشرو وائی ایس آر سی پی حکومت نے سری وینکٹیشورا سوامی مندر کو بھی نہیں بخشا اور تروپتی کے مشہور لڈو کی تیاری میں غیر معیاری اجزا اور جانوروں کی چربی استعمال کی۔

تروپتی لڈو کا اپنا ایک منفرد ذائقہ ہے۔ وی ایچ پی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کا ازخود نوٹ لے اور مقررہ وقت میں انکوائری کراتے ہوئے اس ناقابل معافی جرم میں ملوث خاطیوں کی شناخت کرے اور ان خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ وی ایچ پی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔

ہندو تنظیم نے مزید کہا کہ اس معاملہ میں مزید لاپرواہی اور تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس طرح کی صورتحال میں ملک بھر میں ہندو برادری کے افراد احتجاج پر مجبور ہوسکتے ہیں، جو پہلے سے ہی اس مسئلہ پر شدید بے چین اور اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہے۔

وی ایچ پی کے مطابق تروپتی کے لڈو کے مسئلہ پر گزشتہ 4سے 5 دنوں کے دوران جنوبی ریاست اے پی میں حکمراں این ڈی اے اتحاد اور اپوزیشن وائی ایس آر سی پی کے درمیان الزامات، جوابی الزامات کا سلسلہ چل پڑا ہے، جس کے سبب ہندو برادری کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس تنظیم نے مزید نوٹ کیا کہ حالیہ پیش رفتوں سے دنیا بھر میں سری بالاجی (وینکٹیشورسوامی) کے بھکتوں کے خدمات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ وی ایچ پی نے مزید کہا کہ لڈو کی تیاری میں ملاوٹ لارڈ وینکٹیشوراسوامی کے بھکتوں کی سخت توہین کے مترادف ہے۔

a3w
a3w