مہاراشٹرا

ٹماٹر سالگرہ کا قیمتی تحفہ بن گئے

مہاشٹرا کے علاقے کلیان کے کوچاڈی کی رہائشی خاتون سونل بورسے کی سالگرہ کی تقریب اتوار کے روز گھر میں ہوئی جس میں افراد خاندان اور قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

ممبئی: خاتون کو رشتہ داروں کی جانب سے سالگرہ کے تحفے کے طور پر ٹماٹر دئے گئے۔

متعلقہ خبریں
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
کسان اپنے کھیتوں میں سونے پر مجبور

ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں ایک خاتون کو اپنی سالگرہ کے موقع پر 4 کلو سے زیادہ ٹمار تحفے میں دئے گئے۔

مہاشٹرا کے علاقے کلیان کے کوچاڈی کی رہائشی خاتون سونل بورسے کی سالگرہ کی تقریب اتوار کے روز گھر میں ہوئی جس میں افراد خاندان اور قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

سونل نے ٹماٹر ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رشتے داروں کا شکریہ ادا کیا اور پھر ان کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمت پٹرول سے زیادہ ہے اور فی کلو ٹماٹر 140 روپے سے زائد میں فروخت ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی انہیں خرید نے سے قاصر ہے۔