حیدرآباد

سنچری مکمل کرنے والے ٹماٹر، کچرے دان کی نذر، عوام حیرت زدہ

گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ٹماٹر کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ٹماٹر کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

پہلے ہی باورچی خانہ کی اس اہم شئے کی قیمت میں حالیہ دنوں کے دوران غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس نے عام آدمی کی کمر توڑکر رکھ دی ہے تاہم ورنگل کی سبزی ماررکٹ میں خراب ٹماٹر تاجروں کی جانب سے مویشیوں کو ڈالاگیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت نے پہلے ہی سنچری مکمل کرلی ہے تاہم ضلع ورنگل کے لکشمی پورم کی سبزی مارکٹ میں ٹماٹر کو کچرہ کی نذر کردیا گیا۔

اس بارش سے تاجروں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ کئی ٹریکٹر ٹماٹر کو کچرہ دان کی نذر کردیا گیا۔

ٹماٹر کے تاجرین نے کہا کہ بارش کے سبب ان کو نقصان ہوا اور یہ ٹماٹر عوام کے استعمال کے قابل نہیں رہا۔