تلنگانہ

عازمین حج کیلئے پہلی قسط ادا کرنے کی کل آخری تاریخ (تفصیلات ملاحظہ کریں)

صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے منتخب عازمین حج جن کا آن لائن ڈرا (قرعہ) کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیاہے، کیلئے پہلی قسط کی رقم ادا نیکی کل جمعرات 31اکتوبر آخری تاریخ ہے۔

حیدرآباد (پریس نوٹ) مولانا سید شاہ غلام افضل بیا بانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے منتخب عازمین حج جن کا آن لائن ڈرا (قرعہ) کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیاہے، کیلئے پہلی قسط کی رقم ادا نیکی کل جمعرات 31اکتوبر آخری تاریخ ہے۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت
محبوب نگر: مدرسہ انوارالحسنات للبنات میں مولانا محمد محسن پاشاہ کی گل پوشی

انہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ آن لائن سے بھی اپنی پہلی قسط ادا کریں۔منتخب عازمین حج کو چاہئیے کہ وہ بعد ادائیگی کے ڈاؤن لوڈ کی گئی حج درخواست اور ڈیکلریشن کی کاپی، حج کمیٹی آف انڈیا کے تجویز کردہ پروفورما کے میڈیکل سرٹیفکیٹس جن پر سرکاری میڈیکل آفیسریا سرکاری ڈاکٹر کی دستخط لازمی ہے۔

عازمین حج کی دستخط شدہ انٹر نیشنل پاسپورٹ کی زیراکس کاپی، حج درخواست فارم کی کاپی، میڈیکل سر ٹیفکیٹ، پے مینٹ سلپ، ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹوجسکا پس منظر سفید ہو،تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع کروادیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حج کی پہلی قسط کی رقم300 1,30, روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یو نین بینک آف انڈیا کے ذریعہ ادا کی جائے۔ عازمین حج آن لائن رقم بذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ یا حج سویدھا ایپ سے بھی ادا کرسکتے ہیں۔

آن لائن چالان www.hajcommittee.gov.inسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔حج سے متعلق اہم تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23298793پر اوقات دفترصبح 10:30تا 5بجے شام میں ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔