حیدرآباد

اسلام نے جدید تجارتی ذرائع کو عدل و دیانت کے اصولوں سے مشروط کیا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

یہ بات انہوں نے تنظیم فروغِ لسانیات کے زیرِ اہتمام آج تنظیم کے صدر دفتر بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 12 پر منعقدہ ایک علمی و فقہی نشست میں کہی۔ اس نشست کا موضوع تھا: "اسلامی قانونِ تجارت کے پس منظر میں ڈراپ شپنگ کا شرعی جواز"۔

حیدرآباد: اسلامی قانونِ تجارت کے اصولوں کی روشنی میں جدید تجارتی نظام ڈراپ شپنگ (Dropshipping) کو شرعی طور پر جائز قرار دیتے ہوئے مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، چیئرمین لینگویج ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن و صدر تلنگانہ تنظیمِ فروغِ لسانیات نے کہا کہ اگر اس تجارت میں شفافیت، امانت داری اور قبضہ کے اسلامی اصولوں کا لحاظ رکھا جائے تو یہ طریقۂ تجارت اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

متعلقہ خبریں
جامع مسجد عالم پلی وقارآباد میں افتتاحی جلسہ ماہانہ درس تفسیر قرآن کریم کا انعقاد
یوٹیوب پر کلک بیٹ (Clickbait) کے ذریعے کمائی کا شرعی حکم،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: احسان — دین کی روح اور بندگی کا اعلیٰ مقام، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد دکن فاؤنڈیشن آف کینیڈا (ایچ ڈی ایف سی) بورڈ میٹنگ – بشیر بیگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی منظوری
تعلیم و تربیت کا رشتہ بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت — مولانا صابر پاشاہ قادری

مولانا ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری نے کہا کہ اسلام نے مالی و تجارتی معاملات میں عدل، دیانت اور شفافیت کو بنیادی حیثیت دی ہے، اور جدید تجارتی ذرائع جیسے ای۔کامرس اور آن لائن مارکیٹنگ بھی انہی اصولوں کے دائرے میں رہ کر اختیار کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے تنظیم فروغِ لسانیات کے زیرِ اہتمام آج تنظیم کے صدر دفتر بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 12 پر منعقدہ ایک علمی و فقہی نشست میں کہی۔ اس نشست کا موضوع تھا: "اسلامی قانونِ تجارت کے پس منظر میں ڈراپ شپنگ کا شرعی جواز”۔

مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "قبضہ علی المبیع” یعنی فروخت شدہ شے پر بیچنے والے کا حقیقی یا حکمی قبضہ ہونا بیع (سودا) کی بنیادی شرط ہے۔ "بیع قبل القبض” یعنی قبضہ سے پہلے فروخت کرنا ناجائز ہے، کیونکہ ایسی بیع میں خریدار کو شرعی تصرف کا حق حاصل نہیں ہوتا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ دور میں آن لائن تجارت اور ای۔کامرس کے نظام میں "حکمی قبضہ (Virtual Possession)” کو شریعت نے معتبر تسلیم کیا ہے، بشرطیکہ بیع کے تمام اصول پورے کیے جائیں۔

ڈراپ شپنگ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ تجارت شرعاً جائز ہے، تاہم درج ذیل شرائط کی پابندی ضروری ہے:
1️⃣ فروخت ہونے والی شے کی نوع، صفت، مقدار، قیمت اور ترسیل کے تمام پہلو واضح ہوں۔
2️⃣ ڈراپ شپَر براہِ راست بیع کا معاہدہ نہ کرے بلکہ آرڈر موصول ہونے کے بعد فراہمی کا وعدہ کرے۔
3️⃣ ڈراپ شپَر خود کمپنی سے مطلوبہ شے خریدے یا خریداری کا معاہدہ کرے تاکہ حکمی قبضہ ثابت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی قانونِ تجارت کا مقصد منصفانہ اور دیانت دارانہ کاروباری نظام کو فروغ دینا ہے۔ جدید ذرائع سے تجارت کرنا شریعت کے منافی نہیں، بشرطیکہ اسے اسلامی اصولوں کی روشنی میں انجام دیا جائے۔

آخر میں مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری نے تنظیمِ فروغِ لسانیات کے اراکین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ آئندہ بھی ایسے علمی و فقہی اجتماعات منعقد کرتا رہے گا تاکہ ملتِ اسلامیہ کو جدید مالی و تجارتی مسائل پر شرعی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔