حیدرآباد

مسلم شبان کا کل جلسہ ”یادِ نظام دکن“

مسجد جودی کنگ کوٹھی میں اتوار 17 ستمبر کو تحریک مسلم شبان ودیگر جماعتوں کی جانب سے پولیس ایکشن 1948 اور یادِ نظام دکن محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر نگرانی منایا جائے گا۔

حیدرآباد: مسجد جودی کنگ کوٹھی میں اتوار 17 ستمبر کو تحریک مسلم شبان ودیگر جماعتوں کی جانب سے پولیس ایکشن 1948 اور یادِ نظام دکن محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر نگرانی منایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مولانا سید احمد پاشاہ قادری کے انتقال پر ملت میں غم کی لہر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

نظام دکن آصف سابع میر عثمان علی خان کی مزار پر چادر گل پیش کی جائے گی اور نواب میر عثمان علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شہدائے پولیس ایکشن کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔ 1948 میں 17ستمبر کو حیدرآباد دکن کی ریاست کا انڈین یونین میں انضمام عمل میں آیا تھا۔ پرامن انضمام ممکن تھا مگر لاکھوں افراد کے قتل عام نے تاریخ کو خون آلود کردیا۔

فرقہ پرست نظام دکن کو غدار اور رضاکاروں کو مجرم وقاتل کے طور پر غلط پروپگنڈہ کیا جاتا ہے۔ تحریک مسلم شبان ہر سال 17 ستمبر کو ”یادِ نظام دکن“ اور پولیس ایکشن کی تاریخ کو نوجوان نسل تک پہونچانے کا کام کرتی ہے۔

مجاہد مشتاق سٹی کنوینر شبان نے شرکت کی گزارش کی ہے۔