جنوبی بھارت

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا سیاح گوا کے ساحل پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر گرفتار

پنجی: گوا پولیس نے جمعہ کے روز تلنگانہ کے ایک سیاح کو شمالی گوا میں مورجیم ساحل پر کچھووں کے گھونسلے کے قریب تیزی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔

پنجی: گوا پولیس نے جمعہ کے روز تلنگانہ کے ایک سیاح کو شمالی گوا میں مورجیم ساحل پر کچھووں کے گھونسلے کے قریب تیزی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

سیولیم کوسٹل سیکورٹی پولیس اسٹیشن نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ گشت کرنے والی ٹیم نے جمعہ کی صبح آندھرا پردیش میں رجسٹرڈ ہونڈا سٹی کار چلانے والے شخص کو تیزی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں روکا، جس سے مورجیم  میں موجود محدود کچھوؤں کے گھونسلے اور ساحل پر موجود انسانی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔

"اس کے بعد ہم نے اس شخص کو پرنیم پولیس کے حوالے کر دیا، جس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،” سیولم کوسٹل سیکورٹی پولیس نے کہا۔

پرنم پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سچن لوکرے نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت تلنگانہ کے سنیاس یادو کے طور پر ہوئی ہے۔

گوا ٹوریزم ڈپارٹمنٹ ایڈوائزری کے مطابق، "ساحل پر بائیک اور کار کے چلانے پر سختی سے پابندی ہے اور اس پر سخت کارروائی کی جائے گی اور گاڑی کو ضبط کیا جائے گا اور ڈرائیور کی گرفتاری ہوگی۔”

ماضی میں گوا کے ساحلوں پر اس طرح کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سیاح اپنی کاریں ساحلوں پر لے جاتے ہیں اور ریت میں گر جاتے ہیں۔

یہ جرم آئی پی سی کی دفعہ 279، 336 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پرنم پولیس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔