حیدرآباد

حیدرآباد میں ٹریفک قوانین سختی سے لاگو، زیر التوا چالانات کیلئے بھی بڑے پیمانے پر اقدامات

ٹریفک کے بہاؤ کیلئے سڑکوں کو چوڑا کرنے اور پیچ ورک مکمل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید یہ بھی کہا کہ سڑک کے بیچ میں موجود بجلی کے کھمبے ہٹائے جائیں گے اور سڑک پر قبضوں کو ختم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ٹریفک پولیس نمبر پلیٹس کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ ۔ سائبرآباد کے سی پی آفس میں واقع منی کانفرنس ہال میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران، ٹریفک جوائنٹ سی پی جوئیل ڈیوِس نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کیلئے سڑکوں کو چوڑا کرنے اور پیچ ورک مکمل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید یہ بھی کہا کہ سڑک کے بیچ میں موجود بجلی کے کھمبے ہٹائے جائیں گے اور سڑک پر قبضوں کو ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیجیٹل بورڈز نصب کیے جائیں گے، اور ٹریفک کنٹرول کے لیے اضافی فورس تعینات کی جائے گی۔ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ زیر التواء چالانوں کی وصولی کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔