ضرورت پڑنے پر کے ٹی آ کو چیف منسٹر بنایاجائے گا: گورنمنٹ وہپ
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جی بالاجو نے کہاکہ جس طرح تحریک تلنگانہ کی کامیابی کے بعد عوام نے کے چندر شیکھرراؤ کوچیف منسٹربنایا اسی طرح کے ٹی راماراؤ کوبھی چیف منسٹرکی ذمہ داری حوالہ کی جاسکتی ہے۔

حیدرآباد: گورنمنٹ وہپ جی بالاجونے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر کارگزار صدر بھارت راشٹرا سمیتی کے ٹی راماراؤ کوچیف منسٹربنایا جائے گا۔
آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح تحریک تلنگانہ کی کامیابی کے بعد عوام نے کے چندر شیکھرراؤ کوچیف منسٹربنایا اسی طرح کے ٹی راماراؤ کوبھی چیف منسٹرکی ذمہ داری حوالہ کی جاسکتی ہے۔
جی بالراجونے کہاکہ ہم نے طویل جدوجہد کے بعدتلنگانہ حاصل کیاہے اور کے سی آر کی قیادت میں ریاست تمام شعبوں میں ترقی کررہی ہے۔اب عہدوں کی لالچ میں ریاست کوتباہ ہونے نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی لالچی شخص کے حوالہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگربنڈی سنجے کے سی آر کے قدموں پرگربھی گئے تواُن پراعتماد نہیں کیا جائے گا۔ہم کے ٹی آرکویہ ذمہ داری حوالہ کرتے ہوئے ریاست میں جمہوریت کے تحفظ میں جت جائیں گے۔