تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے تحت بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرام
ضلع اقلیتی بہبود آفیسر محترمہ اندرا نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (TGMFC) کے تحت تربیت، ملازمت اور پلیسمنٹ اسکیم پر عمل جاری ہے۔
محبوب نگر: ضلع اقلیتی بہبود آفیسر محترمہ اندرا نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (TGMFC) کے تحت تربیت، ملازمت اور پلیسمنٹ اسکیم پر عمل جاری ہے۔
اس اسکیم کے تحت اقلیتی طبقات جیسے مسلمان، عیسائی، سکھ، پارسی، جین اور بدھ مت سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو مختلف پیشہ ورانہ/آئی ٹی مہارتوں میں معروف تربیتی اداروں میں تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
یہ تربیت قومی ادارہ برائے فروغ ہنر مندی (NSDC)، TASK، MEPMA، ریاستی یا مرکزی حکومت سے تسلیم شدہ اداروں کے ذریعے دی جاتی ہے، تاکہ اقلیتی نوجوانوں کو سرکاری یا نجی شعبے میں ملازمت حاصل کرنے یا خود روزگار یونٹس قائم کرنے میں مدد مل سکے۔
تربیت مختلف مہارتوں میں فراہم کی جارہی ہے جیسے آئی ٹی، تعلیم، صحت، اکاؤنٹنگ، ہاؤزنگ، مویشی پالنا، فیشن ڈیزائننگ، ٹورزم، ڈرائیونگ، الیکٹریشن، اور خود روزگار پر مبنی مہارتیں جیسے اسمارٹ فون ریپیرنگ اور میکانائزڈ فرنیچر مینو فیکچرنگ۔
محترمہ اندرا نے تربیتی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ضروری دستاویزات اور پراجیکٹ رپورٹ کے ساتھ اپنی درخواستیں 4 اکتوبر 2024 تک اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے دفتر، حج ہاؤس، نامپلی، حیدرآباد میں جمع کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے ضلعی دفتر محبوب نگر (9440970730) سے رابطہ کریں۔