تلنگانہ
گانجہ کی منتقلی۔دو افراد گرفتار
محکمہ آبکاری کے حکام نے تلنگانہ کے میڑچل کے گھٹکیسر کے قریب گانجہ کی منتقلی پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمین،اوڈیشہ سے اس گانجہ کو منتقل کررہے تھے۔

حیدرآباد: محکمہ آبکاری کے حکام نے تلنگانہ کے میڑچل کے گھٹکیسر کے قریب گانجہ کی منتقلی پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمین،اوڈیشہ سے اس گانجہ کو منتقل کررہے تھے۔
گھٹکیسر میں کاروں کی تلاشی کے دوران اس 20کلوگانجہ کو ضبط کیاگیا۔ممبئی کے ونود، شیوا اور سلیم نے حیدرآباد کے ایک ڈرائیور وینکٹ سے ملاقات کی۔
ایکسائز پولیس نے بتایا کہ ان تمام نے ایک گروہ بنایاجس کے بعد یہ افراد اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ ریاستوں سے کار کرایہ پر لے کر گانجہ خرید رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمین حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں کالج کے طلباء اور نوجوانوں کو گانجہ فروخت کرتے تھے۔
اس بات کی اطلا ع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ممنوعہ شئے کو ضبط کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم سلیم اور شیوا کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دو دیگر فرار ہیں۔