تلنگانہ

تلنگانہ میں 20 ضلع کلکٹرس کے تبادلے

پداپلی ضلع کلکٹر مزمل خان کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں کھمم ضلع کلکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ہفتہ کو چیف سکریٹری شانتی کماری نے تمام 20 آئی اے ایس کے تبادلے کا سرکاری حکم جاری کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں 20 ضلع کلکٹرس کے تبادلے کردئے گئے ہیں اور انھیں دوسرے ضلع کا کلکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پداپلی ضلع کلکٹر مزمل خان کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں کھمم ضلع کلکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ہفتہ کو چیف سکریٹری شانتی کماری نے تمام 20 آئی اے ایس کے تبادلے کا سرکاری حکم جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

جن میں مزمل خان ضلع کھمم کے کلکٹر، ناگر کرنول ضلع کے لئے سنتوش، راجنا سرسلہ ضلع کے سندیپ کمار جھا، کریم نگر ضلع کے لئے انوراگ جینتی، کاماریڈی ضلع کے لئے اشین سنگوان، کوتہ گوڈم بھدرادری ضلع کے لئے جیتیش وی پاٹل،

بھوپال پلی ضلع کے لئے راہل شرما، نارائن پیٹ ضلع کے لئے سکتہ پٹنائک، ہنمکنڈہ ضلع کے لئے پراونیا، جگتیال ضلع کے لئے ستیہ پرساد، محبوب نگر ضلع کے لیے وجیندرا، منچریال ضلع کے لیے دیپک،

 وقارآباد ضلع لئے پرتیک جین، نلگنڈہ ضلع کے لیے نارائنا ریڈی، ونپرتی ضلع کے لئے آدرش سورابی، ورنگل ضلع کیلئے لیے ستیہ شاردا دیوی، ملوگو ضلع کے لیے دیواکر اور نرمل ضلع کے لئے ابھیلاش ابھینو کو بطور کلکٹر بنایاگیاہے۔

a3w
a3w