میڈیاسے رشوت معاملہ پربات نہ کرنے ٹی آرایس کیڈر کوہدایت
کے ٹی آر نے پارٹی قائدین پرزوردیا کہ وہ اس معاملہ پر میڈیا کے سامنے بات نہ کریں۔ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا جواب بھونکتے رہتے ہیں۔ پارٹی کیڈرکواس جانب توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
حیدرآباد: حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹراسمیتی کے کارگزارصدرکے تارک راماراؤ نے جمعرات کے روزپارٹی کیڈرکوہدایت دی کہ وہ بی جے پی کی جانب سے ٹی آرایس کے 4ارکان اسمبلی کوخریدنے کی کوشش کے معاملہ پر میڈیا سے بات نہ کریں کیونکہ اس کیس کی تحقیقات ابتدائی مرحلہ میں ہے۔
انہوں نے پارٹی قائدین پرزوردیا کہ وہ اس معاملہ پر میڈیا کے سامنے بات نہ کریں۔ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا جواب بھونکتے رہتے ہیں۔ پارٹی کیڈرکواس جانب توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کے ٹی آرنے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ٹی آرایس نے الزام عائد کیا کہ گرفتار3ملزمین‘بی جے پی کے اہم قائدین بشمول مرکزی وزراء کے قریبی افراد سمجھے جاتے ہیں۔ ٹی آرایس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی یہ زعفرانی پارٹی کی سازش ہے۔
دریں اثناء کے ٹی آر نے قومی ٹی وی چیانلوں پرمباحث میں پارٹی کی جانب سے حصہ لینے کیلئے ٹی آرایس کے 12 قائدین پرمشتمل ایک پیانل بنایاگیا ہے اس پیانل کے افرادہی قومی ٹی وی چیانلوں پر پارٹی کی طرف سے مباحث میں حصہ لینے کے مجاز رہیں گے۔