آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں رنگاچاری اسٹریٹ میں پیش آیا۔پولیس نے یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: اے پی کے چتورمیں پیپر پلیٹس کی تیاری کے یونٹ میں پیش آئے آتشزدگی حادثہ میں تین افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں رنگاچاری اسٹریٹ میں پیش آیا۔پولیس نے یہ بات بتائی۔

تین مہلوکین میں 65سالہ بھاسکر، اس کا بیٹا 35سالہ دل بابو اور اس یونٹ کا مالک شامل ہے۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی۔