تلنگانہ

گھر میں گھس کر خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش

گھر میں تنہا رہنے والی خاتون کو دیکھ کر عصمت ریزی کی کوشش کی تاہم خاتون کی چیخ وپکار پر ان کو پکڑلیاگیا۔ان دوافراد نے گھر میں کسی کے نہ ہونے اور ایک خاتون کے ہی تنہا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی عصمت دری کی کوشش کی۔

حیدرآباد: گھر میں گھس کر خاتون کی عصمت دری کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے چلپورمنڈل کے اُلی پیرودیہات میں پیش آیا۔

ان افراد نے گھر میں تنہا رہنے والی خاتون کو دیکھ کر عصمت دری کی کوشش کی تاہم خاتون کی چیخ وپکار پر ان کو پکڑلیاگیا۔ان دوافراد نے گھر میں کسی کے نہ ہونے اور ایک خاتون کے ہی تنہا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی عصمت دری کی کوشش کی۔

خاتون کی چیخ وپکار پر مقامی افراد وہاں پہنچ گئے۔مقامی افراد کو دیکھ کر ان نوجوانوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مقامی افراد نے ان کو پکڑلیااور ان کی پٹائی کردی۔مقامی افراد نے ان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

a3w
a3w