تعلیم و روزگار

ڈی ایس سی پر ٹی ایس اے ٹی کا خصوصی لائیو پروگرام

تلنگانہ اسکلس، اکیڈمک اینڈ ٹریننگ (TSAT) نیٹ ورک 8 سے 11 جولائی تک DSC کے خواہشمندوں میں شعور بیداری اجاگر کرنے کے لیے خصوصی لائیو پروگرام نشر کرے گا

حیدرآباد: تلنگانہ اسکلس، اکیڈمک اینڈ ٹریننگ (TSAT) نیٹ ورک 8 سے 11 جولائی تک DSC کے خواہشمندوں میں شعور بیداری اجاگر کرنے کے لیے خصوصی لائیو پروگرام نشر کرے گا،

تلنگانہ اسکلز، اکیڈمک اینڈ ٹریننگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بوداناپلی وینوگوپال ریڈی نے کہا کہ یہ مضمون واری اساس پر اورینٹیشن سیشن تلنگانہ کے محکمہ تعلیم میں 11,062 سے زیادہ سرکاری اساتذہ کے عہدوں کو پر کرنے کے نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد منعقد کیے جارہے ہیں۔

تلنگانہ اسکلز، اکیڈمک اینڈ ٹریننگ کے مطابق، ماہر فیکلٹی کی مدد سے خصوصی لائیو اورینٹیشن پروگرام تلنگانہ اسکلز، اکیڈمک اینڈ ٹریننگ نپونا چینل پر 11 بجے دن سے دوپہر 12 بجے تک نشر کیے جائیں گے۔

پروگرامس میں 8 جولائی کو انگریزی، 9 جولائی کو سائنس، 10 جولائی کو ریاضی، اور 11 جولائی کو تلگو، ہندی اور اردو پر فوکس کیا جائے گا۔

سی ای او نے کہا کہ فروری 2024 سے،تلنگانہ اسکلز، اکیڈمک اینڈ ٹریننگ نے 320 گھنٹوں کے خصوصی اسباق نشر کیے ہیں جس میں ٹی ای ٹی اور ڈی ایس سی پر کریش کورس کا مواد شامل ہے۔

آنے والے خصوصی لائیو پروگرامس اسکول اسسٹنٹ، ایس جی ٹی، پنڈت، پی ای ٹی، اور خصوصی زمرہ کے عہدوں کے خواہشمندوں کی مدد کریں گے۔ یہ پروگرام شام 7 سے 8 بجے تک ودیا چینل پر دوبارہ نشر کئے جائیں گے۔

a3w
a3w