آندھراپردیش

ٹی ٹی ڈی کا ٹینکر الٹ گیا، مقامی افراد نے 21 ہزار لیٹر گھی لوٹ لیا

آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں پونے سے اے پی کے تروپتی جا رہا گھی سے بھرا ٹینکر سڑک حادثہ کا شکار ہو کر الٹ گیا جس کے بعد مقامی افرادمیں گھی حاصل کرنے کی دوڑ لگ گئی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں پونے سے اے پی کے تروپتی جا رہا گھی سے بھرا ٹینکر سڑک حادثہ کا شکار ہو کر الٹ گیا جس کے بعد مقامی افرادمیں گھی حاصل کرنے کی دوڑ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


یہ واقعہ کڑپہ کے جملامڈگوحلقہ کے کونڈاپورم منڈل میں چتراوتی پل کے قریب پیش آیا جہاں تروملاتروپتی دیواستھانم کیلئے گھی لے جانے والا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

جیسے ہی ٹینکر سے گھی بہنا شروع ہوا آس پاس کے دیہاتی برتن، بالٹیاں، ڈبے اور یہاں تک کہ بڑے ڈرم لے کر وہاں پر پہنچ گئے اور ٹینکر سے گھی نکالنا شروع کر دیا۔


عینی شاہدین کے مطابق لوگوں نے جس کے ہاتھ جو لگا اس میں گھی بھر لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹینکر کو تقریباً خالی کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹینکر میں جملہ 21,500 لیٹر گھی تھا جس میں سے مقامی افرادتقریباً 21 ہزار لیٹر نکال کر لے گئے اور ٹینکر میں صرف 500 لیٹر کے قریب گھی رہ گیا۔

اگرچہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ہجوم کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک بڑا نقصان ہو چکا تھا۔