یوروپ
ترکی اور مصر کے درمیان 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال
ترک وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ"ترکی اور مصر نے سفارتی تعلقات کی سطح کو سفیروں کی سطح تک بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
استنبول: ترکی اور مصر نے 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے سفیروں کا تقرر کیا ہے۔ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک مشترکہ بیان میں یہ اطلاع دی۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے مئی کے آخر میں فون پر بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی سطح کو بڑھانے اور سفیروں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔
ترک وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ”ترکی اور مصر نے سفارتی تعلقات کی سطح کو سفیروں کی سطح تک بلند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی نے صالح متلو سین کو قاہرہ اور مصری وزارت نے انقرہ میں سفیر کے عہدے کے لیے عمرو الہامی کو نامزد کیا ہے۔”