مشرق وسطیٰ

ترکیہ نے غزہ کے لیے 40 ہزار ٹن امداد بھیجی

ترکیہ نے اب تک غزہ کی پٹی میں تقریباً 40 ہزار ٹن انسانی امداد فراہم کی ہے اور مسلسل غزہ کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

استنبول: ترکیہ نے اب تک غزہ کی پٹی میں تقریباً 40 ہزار ٹن انسانی امداد فراہم کی ہے اور مسلسل غزہ کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکیہ، غزہ کو سب سے زیادہ امداد پہنچانے والا دوسرا ملک ہے

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے اتوار کے روز کہا کہ ترک ہلال احمر ایک اور انسانی امدادی جہاز غزہ بھیج رہا ہے۔

ترک ہلال احمر کی صدر فاطمہ میریچ یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ” نئے امدادی جہاز کے کی غزہ جلد آمد” کے ساتھ ویڈیو شئیر کی ہے۔

یلماز نے کہا ہے کہ امدادی جہاز پر سامان کی لوڈنگ شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی طرف سے بھیجے گئے امدادی پارسل بھی غزہ کے لوگوں کو پہنچائے جا رہے ہیں۔

ترک ہلال احمر نے ریناد نامی فلسطینی لڑکی جسے خوراک کا پارسل ہوا اس کی خوشی کو ویڈیو میں شئیر کیا ہے۔

ویڈیو میں ریناد نے ایک ایک کر کے ڈبے میں کھانے پینے کی اشیاء گنیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔