جرائم و حادثات

حیدرآباد سے گواجانے والی کار کو ٹسکر کی ٹکر۔ایک ہلاک، تین شدید زخمی

شہرحیدرآباد کے راجندرنگر اوآرآرکے قریب ٹسکر گاڑی نے کار کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر اوآرآرکے قریب ٹسکر گاڑی نے کار کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
راجندرنگر میں اپنی ہی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید کی سزا
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

مہلوک کی شناخت انیل کے طور پر کی گئی ہے۔ٹسکر کا ڈرائیور حالت نیند میں تھاجس کے نتیجہ میں اس نے گاڑی کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی، ٹہری ہوئی کار سے ٹکراگئی۔

یہ نوجوان کار میں حیدرآباد سے گوا جارہے تھے۔مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کاموں کا آغاز کردیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی ٹسکر گاڑی اورکار کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔